| ہے یہ ارشادِ محمدؐ اور یہی فرمان ہے |
| کلِ ایماں سے محبت اصل میں ایمان ہے |
| الفتِ آلِ محمدؑ ہے نجاتِ اخروی |
| ہے یہی اپنا عقیدہ اور یہی ایمان ہے |
| دیکھ کر مجھ کو غدیرِ خُم کا منظر یو لگا |
| جیسے اک قرآن پر رکھا ہوا قرآن ہے |
| تم ابوطالبؑ کو کافر کہہ رہے ہو جاہلوں |
| محسنِِ اسلام کا اسلام پر احسان ہے |
| اس طرف مروان بوسفیان اور شیطان ہے |
| اس طرف مقداد و میثم، بوذر و سلمان ہے |
| رب نے رکھا ہے حجابِ غیب میں سرکارؑ کو |
| جس طرح رکھا ہوا جزدان میں قرآن ہے |
| موت حائل ہو نہیں سکتی ترے دیدار میں |
| منتظر آنکھوں کو میری اتنا اطمینان ہے |
| اشکِ گریہ، داغِ ماتم اور خاکِ کربلا |
| میری بخشش کےلئے کافی یہی سامان ہے |
| حبِ اہلبیتؑ کی دولت ہے ہو دولت ظہیرؔ |
| ہے اگر یہ پاس تو ہر راستہ آسان ہے |
معلومات