| کئی بار جی کے مرنا کئی بار مر کے جینا |
| یہ دلیل زندگی ہے یونہی بار بار مرنا |
| یونہی مر کے ہم جییں گے یونہی جی کے ہم مریں گے |
| یہ دوام زندگی کا یونہی جستجو میں رہنا |
| ابھی دن چلا گیا ہے ابھی رات آ رہی ہے |
| یہی رات کہہ رہی ہے یہیں دن کو دیکھ لینا |
| یہ ہیں چار وہ عناصر جسے جانتے ہو انساں |
| میں چراغ وہ نہیں ہوں جسے ایک بار جلنا |
معلومات