نئی تعمیر کرنا چاہتا ہوں
یہ دنیا ہیر کرنا چاہتا ہوں
وہی تسخیر کرنا چاہتا ہوں
وہی تنویر کرنا چاہتا ہوں
مرے دل کا وہی سب راز سُن لو
وہ سب تقریر کرنا چاہتا ہوں
ہوئی ہے زندگی جو خواب جیسے
وہی تعبیر کرنا چاہتا ہوں
بنا کر اک نیا ہی رنگ اس کا
اسے تصویر کرنا چاہتا ہوں
"ندیم" اس کو بنا کر اپنا قصہ
اسے شمشیر کرنا چاہتا ہوں

0
3