کبھی قبلہ بدلتے ہیں نہ ہم مولا بدلتے ہیں
نہ رخ اپنی عبادت اور عقیدت کا بدلتے ہیں
خدا کے دین کا چہرہ محمد آئنہ حیدر
کبھی چہرہ بدلتے ہیں نہ آئینہ بدلتے ہیں
نماز عشق پڑھتے ہیں سدا واجب کی نیت سے
کبھی بدلی ہے نیٹ نہ رُخِ سجدہ بدلتے ہیں
ملی دستے نبی سے خم مین جو وہ اب بھی پیتے ہیں
کبھی بدلی نہ ہم نے نہ مے خانہ بدلتے ہیں
بتاتے تھے علی کے شیر کے بپھرے ہوئے تیور
ہو اذن جنگ تو جا کر ابھی نقشہ بدلتے ہیں
کہا یہ شیر نے، ٹھہرو لعینو، اذن شہ لے کر
ابھی آتے ہیں، آکر جنگ کا نقشہ بدلتے ہیں
ہزاروں انقلاب آئیں زمانہ لاکھ کروٹ لے
امام اپنا بدلتے ہیں نہ ہم مولا بدلتے ہیں
بدل حسنین اور عباس کا ہو ہی نہیں سکتا
عبث وہ کربلا اور یوم عاشورہ بدلتے ہیں
ِخلاف ماتم ماتم سرور ہوائیں جب بھی چلتی ہیں
چراغوں سے عزا کے رِ ہواؤں کا بدلتے ہیں
خلاف حق بیان کرتے ہیں اور جو سن کے راضی ہیں
وہ بادام، مال و ذر سے دولت عقبی بدلتے ہیں
پس مرسل ہوا تحریف کا جو سلسلہ قائم
جنوں مین دیکھئے وہ اب کہاں تک کیا بدلتے ہیں
بجز ذکر محمد اور اہلبیت پر لوگوں
کبھی پہلو بدلتے ہیں نہ ہم لہجہ بدلتے ہیں

0
1