| کیسے بتائیں اپنوں سے کیسا صلا ملا |
| منزل ملی نہ ہم کو کوئی رہنما ملا |
| سب کچھ ہے آئینے کی طرح سامنے ترے |
| میں کیا بتاؤں مجھ کو زمانے سے کیا ملا |
| چاہت کے پھول جب سے کھلائے نصیب نے |
| ہر اک قدم پہ مجھ کو نیا حادثہ ملا |
| ہم تو ہنسی ہنسی میں ہی کھو دیتے زندگی |
| یاروں کے آزمانے سے کچھ حوصلہ ملا |
| مر جایں ترے عشق میں پوچھا ہے جب کبھی |
| اُن کا جواب ہاں میں ہی بے ساختہ ملا |
| نا پوچھئے ندیم بڑی مشکل ہے راہِ عشق |
| بس میں چلا اُدھر کو جدھر راستہ ملا |
معلومات