| پہلے دل پر چوٹ کوئی کھائیے |
| پھر مرے نزدیک اتنا آیئے |
| آئے گی کھل کر حقیقت سامنے |
| ذہن میں عمرِ گذشتہ لائیے |
| جانے والے جانے سے پہلے ذرا |
| ایک میری بات سنتے جائیے |
| کوئی بھی نا مل سکے جس کی مثال |
| ایسا کوئی کام کرتے جائیے |
| سب ہی جھوٹے ہیں یہ وعدے آپ کے |
| جھوٹی قسمیں اب نہ ہر گز کھائیے |
| خواہ مخواہ عاصم کے دل کو توڑ کر |
| کیا ملا ہے آپ کو بتلائیے |
معلومات