پنج تن کے شہر کی یہ مشک بو ہے محترم
مومنو ! آلِ نبی ﷺ کی گفتگو ہے محترم
فاسق و فاجر منافق کیلئے پھٹکار ہے
ہر مودت رکھنے والا سرخرو ہے محترم
آخری دم تک خدا کے رحم پر ایمان ہے
لا تَخَف حسنِ تخیل تا گُلُو ہے محترم
عالمِ اسرار کے معلوم جس کو بھید ہیں
اے شہِ کون و مکاں ﷺ بس تُو ہی تُو ہے محترم
عون، حر، عباس، قاسم، طفلِ مسلم اور عقیل
ابنِ حیدر تیرا ہر اک سرفرو ہے محترم
جس سفر کے واسطے بیتاب ہیں اپنے قدم
کربل و ارضِ نجف کی جستجو ہے محترم
ہو شہیدِ کربلا کی پیروی میں جاں نثار
سِدْویؔ راہِ حق میں ٹپکے تو لہو ہے محترم

0
75