بن دیے کچھ ، دعا نہیں ملتی
بھیک میں بھی وفا نہیں ملتی
بے سبب حادثے نہیں ہوتے
پھر بھی لیکن وجہ نہیں ملتی
ہے مرض لا علاج الفت کا
دیکھ اس کی دوا نہیں ملتی
بند کر لے زبان تو اپنی
حاکموں کو سزا نہیں ملتی
لوگ کہتے ہیں پیار بکتا ہے
بس یونہی دل ربا نہیں ملتی
سوچ لیتا ہوں میں بھی دم بھر کو
ہم نفس ہم نوا نہیں ملتی
تازہ جھونکے اگر نہیں آتے
گل کو بھی تازگی نہیں ملتی
ہاتھ مت چھوڑ تو امیدوں کا
سحر شب کے بنا نہیں ملتی
ہے الگ زندگی کی دھن شاہد
مانگنے سے قضا نہیں ملتی

2
14
مانگنے سے قضا نہیں ملتی
واہ
بہت اعلٰی
اس لئے قضا کی بجائے رضا ہی مانگی چاہیے

0
بہت بہت شکریہ جی