| آپ کے ہوں غم کا مارا یا نبی |
| "آپ ہی دیجے سہارا یا نبی" ﷺ |
| بحرِ غم میں ڈوبے جو اس کے لیئے |
| آپ کی رحمت کنارا یا نبی ﷺ |
| کب رہے باقی مصیبت بھی کوئی |
| ایک ہے کافی اشارہ یا نبی ﷺ |
| آپ سے رحمت لقب فریاد ہے |
| دل رہے عاشق ہمارا یا نبی ﷺ |
| آپ کا ادنیٰ بھکاری ہے ذکیؔ |
| دیجیئے صدقہ اتارا یا نبی ﷺ |
معلومات