جتنے بھی ہیں حق نما یا مصطفیٰ
"آپ سب کے رہنما یا مصطفیٰ"
اولیا کی ہے صدا یا مصطفیٰ
انبیا نے بھی کہا یا مصطفیٰ
جب خدا نے ہی نہیں پیدا کیا
کوئی کیا ہو آپ سا یا مصطفیٰ
بے نشاں رب آپ پر جب ہے عیاں
آپ سے ہے کیا چھپا یا مصطفیٰ
خوش خدائے پاک ہوتا ہے بہت
اے ذکیؔ نعرہ لگا یا مصطفیٰ

0
2