| بیری جب جوبن پر آئے |
| ڈھیروں میٹھے پھل بر سائے |
| کانٹوں سا دکھ سہ کر بخشے |
| سب کو گہرے ٹھنڈے سائے |
| سائے کیوں اس میں لوگوں نے |
| جن بھوتوں پریوں کے پائے |
| اُس کی بھی سیوا کرتی ہے |
| جو اس پر پتھر برسائے |
| ایدھن بن کر کام آتی ہے |
| جس کا من اس سے بھر جائے |
| پالے ویرانوں میں رہ کر |
| بکری بھینسیں بھیڑیں گائے |
| میٹھے پھل دیکر بھی سب سے |
| کنکر پتھر اینٹیں کھائے |
| سورج کی حدت میں بخشے |
| کیسے ٹھنڈے ٹھنڈے سائے |
معلومات