| اک الاؤ تھا ان کے سینوں میں |
| چاند جیسی چمک جبینوں میں |
| مثلِ خورشید مثلِ رحمت تھے |
| باپ اور ماں ، بلند بینوں میں |
| جب سے مادر پدر نے اوڑھی ہے |
| خاک لگنے لگی خزینوں میں |
| اس جدائی کا کچھ مداوا کرے |
| وہ قرینہ نہیں قرینوں میں |
| ماں کی آغوش باپ کی شفقت |
| ڈھونڈتا رہتا ہوں دفینوں میں |
| قبر ان کی کشادہ کر مولا |
| رہتے ہیں اب جو تہہ نشینوں میں |
| اے خدا رحم کرنا تو ان پر |
| ہو مقام ان کا پاک بینوں میں |
| سِدْویؔ رب سے دعا ہے کر دے انہیں |
| آلِ احمد ﷺ کے ہم نشینوں میں |
معلومات