| مغفرت کا دوستوں سامان ہونا چاہئے |
| ہو نہ ہو کچھ اور پر ایمان ہونا چاہئے |
| آدمی تو ایک دن بن جائیں گے یہ لوگ بھی |
| تھوڑا تھوڑا سا کوئی انسان ہونا چاہئے |
| غیرتِ ایمان سے ہے تازگی اسلام کی |
| عشق ہو تو برسرِ میدان ہونا چاہئے |
| مصطفیٰ کی بات کرنا عشق کا مطلوب ہے |
| نعت ہو تو زینتِ قرآن ہونا چاہئے |
| جان کیا ہے دو جہاں ان پر نثاریں شوق سے |
| وہ ہماری جان ہیں بس جان ہونا چاہئے |
| مشکلیں کیسی کہاں کے رنج کیا موجِ بلا |
| مصطفیٰ کی ذات پر تو مان ہونا چاہئے |
| روزِ محشر مسکرا کر جھیل لیں گے جان پر |
| وہ بھی ہوں اور سامنے رحمٰن ہونا چاہئے |
| اے مرے پیارے نبی در پر کھڑا ہوں دیر سے |
| میرے بچوں پر بھی تو احسان ہونا چاہئے |
| ابروِ رحمت کو تکتے ہیں کراچی سے شہا |
| قدسیوں کو اب کوئی فرمان ہونا چاہئے |
| کون جانے کون جامی ہر طرف عشاق ہیں |
| کیا کروں میں کوئی تو پہچان ہونا چاہئے |
معلومات