| یہ زندگی بھی عجیب زندگی ہے |
| جو خواہشوں، خوابوں سے بھری ہے |
| تمام عمر ریس میں سرپٹ بھاگتے |
| خرگوش کا پیچھا کرتے کُتوں کی طرح |
| سعئ لاحاصل میں دوڑ کر گزار دیتا ہے |
| بے خبری ایسی اس پر نمبر لگا ہوتا ہے |
| دوڑ کے آخر میں شکار کہیں چھپا ہوتا ہے |
| جسے وہ اپنی طلب جان رہا ہوتا ہے |
| کسی اور کے لئے بھاگ رہا ہوتا ہے |
| خاتمے کی لکیر پر پھر گلے میں پٹہ ہوتا ہے |
معلومات