| آخِرِ شَب! دَبیز خاموشی! |
| سَعْد رِضوی نے کَہہ دیا سَب سے |
| جِس نے رَہنا ہے وہ رَہے وَرنَہ |
| جِس نے جانا ہے وہ چَلا جائے |
| یِہ کَہا اور چَراغ گُل کر کے |
| جَب جَلایا تو سَب وُہِیں پَر تھے |
| پَر وہ حَیران اور شَشْدَر تھے |
| ایک ہی شَخْص تھا جو غائِب تھا |
| سَب نے دیکھا وہ سَعْد رِضوی تھا |
| (مرزا رضی اُلرّحمان) |
معلومات