| میٹھی عید ہے پھر سے آئی |
| ساتھ میں چھ تکبیریں لائی |
| ہاتھ اٹھانا ہاتھ گرانا |
| کب ہے رکوع میں ہم کو جانا؟ |
| دیکھوں جِس کو آنکھ چُرا کر |
| وہ بھی کھڑا ہے مُنہ کو بنا کر |
| باندھ لے ہاتھ ہے مولا والی |
| کون کرے ہے یاں رکھوالی |
| عید کا ہے آسان طریقہ |
| آؤ بتاؤں تم کو سلیقہ |
| ایک اصول کو یاد ہے کرنا |
| اور نہیں ہے تُم کو ڈرنا |
| جس تکبیر کے بعد تلاوت |
| باندھ لو ہاتھ بغیر ندامت |
| اس کے علاوہ کھول دو ہاتھ |
| چاہے کوئی بھی دے نہ ساتھ |
| اب تم سوچو اور بتاؤ |
| ہاتھ کو باندھو ہاتھ گراؤ |
| پھر بھی تم جو سمجھ نہ پاؤ |
| شرم سے پھر تم ڈوب ہی جاؤ |
معلومات