| سنو مجھے کچھ خاص کہنا ہے |
| ایک سوال پوچھنا ہے |
| آخر تم ہر وقت میرے سامنے کیوں آ جاتی ہو |
| دل میں دماغ میں ہر پل پر کیوں چھا جاتی ہو |
| میں کوئی کام بھی کروں ذہن بھٹک جاتا ہے |
| کام چھوڑ تیرے حسین ہاتھ میں کھٹک جاتا ہے |
| سنو |
| یہ تو ٹھیک نہیں ، میں پاگل ہو رہا ہوں |
| تم میں کھو گیا ہوں ، میں بادل ہو رہا ہوں |
| اس کا کوئی بدل بتا دو |
| عشق کا کوئی حل بتا دو |
| نا مذہب میں سکون رہا نا تفریح میں مستی کوئی |
| نا لکھنے کا مزہ ہے اب نا ہی بے خودی باقی |
| کاشف کو تم نے ، واحد تم نے گھائل کر دیا ہے |
| اے میری جان مجھ سے سب کچھ زائل کر دیا ہے |
معلومات