| مِرے ہونے کا ہونا بھی، تِرے ہونے کے دَم سے ہے |
| تِرے ہونے کا ہونا بھی، تِرے ہونے کے دَم سے ہے |
| مِرا ہونا بھی کیا ہونا، تِرا ہونا ہی ہونا ہے |
| یہ ہونا بھی نہ ہونا بھی، تِرے ہونے کے دَم سے ہے |
| مِرے ہونے نہ ہونے نے، تِرے ہونے کا بتلایا |
| مِرا ہو کر نہ ہونا بھی، تِرے ہونے کے دَم سے ہے |
| مِرے ہونے میں نہ ہونا، نہ ہو کر بھی مِرا ہونا |
| یہ اَنْہونی کا ہونا بھی، تِرے ہونے کے دَم سے ہے |
| تِرا ہونا تو ایسا ہے، جو ہونے کا بھی ہونا ہے |
| کِسی ہونے کا ہونا بھی، تِرے ہونے کے دَم سے ہے |
معلومات