| سرورشاہِ دوعالم کی الگ ہی شان ہے |
| رب کا ہے وہ لاڈلا اور دہرکا سلطان ہے |
| ان کی زلفیں لیل ہیں اور انکا چہرہ شمس ہے |
| خواب میں ان کی زیارت ہو یہی ارمان ہے |
| آتشِ دوزخ جلا سکتی نہیں ہر گز اسے |
| جس کے سینے میں بسا اللہ کا قرآن ہے |
| چہرے پر ہو لمبی داڑھی جیب میں مسواک ہو |
| عاشقانِ مصطفی کی یہ بھی اک پہچان ہے |
| مصطفی سےعشق کرلو زندگی بھر کے لئے |
| خلد میں جانے کا یارو ایک یہ سامان ہے |
| ہو چکاہے ختم دنیا سے نبی کا سلسلہ |
| مصطفی ہیں آخری اس پر مرا ایمان ہے |
| آج تیرے دل میں یونسؔ ہے جو ایماں کا چر اغ |
| یہ فقط بی آمنہ کے لال کا احسان ہے |
معلومات