| نام سرکار کا پیارا ہے |
| عاصیوں کا بنا سہارا ہے |
| رب عالم نے مصطفیٰ سے کہا |
| جو ہے تیرا وہی ہمارا ہے |
| دونوں عالم بنا کے خالق نے |
| صدقہ محبوب کا اتارا ہے |
| وہ نہ ہوتے نہ یہ جہاں ہوتا |
| ان سے روشن جہان سارا ہے |
| گرتے گرتے ہوں جو سنبھل جاتا |
| جان جاں آپ کا سہارا ہے |
| ان کو تکلیف ہو ذرا سی بھی |
| یہ خدا کو نہیں گوارا ہے |
| والضحی سے ہوا یہ دن روشن |
| لیل سے رات کا نظارہ ہے |
| وہ ہیں قاسم ہر ایک نعمت کے |
| ان کے ٹکڑوں ہی پر گزارا ہے |
| ان کی صورت پہ سورتیں آئیں |
| اس کا شاہد ہر اک سپارہ ہے |
| اس کی امداد ہوگئی فوراً |
| جس نے دل سے انھیں پکارا ہے |
| جس نے دیکھا حسن کو یہ بولا |
| مصطفیٰ کا ہوا نظارہ ہے |
| جس جگہ تاجدار سائل ہیں |
| شاہ عالم کا وہ دوارہ ہے |
| پاک زہرا کی آل کے صدقے |
| چمکا لقمان کا ستارہ ہے |
معلومات