خاک میں دفن ہے طرب میرا
ماں نہیں قبر میں ہے سب میرا
رات دن اس کو ڈھونڈتے رہنا
اک یہی مشغلہ ہے اب میرا
کوئی کہتا نہیں سدھر جاؤ
جیسے روٹھا ہو مجھ سے رب میرا
وہ ہے خاموش ڈانٹتی ہی نہیں
جبکہ بگڑا ہوا ہے ڈھب میرا
ہر خوشی مجھ سے کھو گئی سِدْویؔ
امتحاں ہے بہت غضب میرا

0
46