| حسن کو ہے ناز جن پر وہ حسیں سرکار ﷺ ہیں |
| شاہکار ِ رب ِ اکبرﷻ بالیقیں سرکار ﷺ ہیں |
| النَّبِیُّ أَوْلَى سے یہ راز ظاہر ہو گیا |
| جان مومن سے ہوئے اقرب قریں سرکار ﷺ ہیں |
| چاند میں ہے ان کا جلوہ مہر میں ان کی چمک |
| ماہتابِ حق بھی ہیں مہرِ مبیں سرکار ﷺ ہیں |
| وہ حبیبِ کبریا ﷺ ہیں وہ امام الانبیا ﷺ |
| جن کا روضہ بن گیا فخر ِزمیں ، سرکار ﷺ ہیں |
| قاسم نعمت خدا نے ہے بنایا آپ ﷺ کو |
| دونوں عالم کے خزانوں کے امیں سرکار ﷺ ہیں |
| ان ﷺ کی سنت دین ہے ان کی ﷺ محبت اصل دیں |
| شکر ہے دل میں ہمارے بس مکیں سرکار ﷺ ہیں |
| دیکھ لو لقمان تم قرآن سے ثابت ہوا |
| بعد از رب ِجہاںﷻ،افضل تریں سرکار ﷺ ہیں |
| ✍️ لقمان الرحمان |
معلومات