| میں ہوا ہوں سرخرو اعلان سے |
| آپ پیارے، مجھ کو میری جان سے |
| آپ ہی کا پیار تو ایمان ہے |
| "بات یہ کہتا ہوں میں ایمان سے" |
| آپ کا ہے پیار ایسی زندگی |
| مر بھی جاؤں تو جِیُوں گا شان سے |
| اتنا چاہوں آپ کو، کہ مر مٹوں |
| درس پایا عشق کے عرفان سے |
| عشق پر مرنے کو بھی سمجھو ذکیؔ |
| آہ! "کُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَان" سے |
معلومات