شاید شہادت تھی مری تقدیر میں |
پیدا ہوا ہوں اس لیے کشمیر میں |
روتی ہے ماں بیٹا مرا آیا نہیں |
دیکھے گی وہ صرف اب اسے تصویر میں |
عصمت لُٹے پھر بھی خموش انساں ہے کیوں |
کچھ مصلحت ہے شاید اس تاخیر میں |
مردِ مسلماں اٹھ کھڑا ہو جب کبھی |
طاقت کہاں پھر ظلم کی شمشیر میں |
فریاد سن کے بھیگے آنچل کی مرے |
قاسم چلا آۓ کوئی کشمیر میں |
ہے صو رِ اسرافیل میری شاعری |
کیا درد ہے اس نالہءِ شب گیر میں |
کر دین و دنیا میں ہمیں بے مثل تو |
الجھیں کبھی نا گردشِ تقدیر میں |
سید خدا رکھے ہمیں ثابت قدل |
مل کر چلیں ہم لشکرِ شبیر میں |
معلومات