میں بعدِ فنا بھی بقا چاہتا ہوں
درِ مصطفےٰ ﷺ پر قضا چاہتا ہوں
رہے دل میں آلِ عبا ﷺ کی مودت
سدا لب پہ صلّے علٰی چاہتا ہوں
شہِ انبیاء ﷺ جس شہادت پہ روئے
اسی غم کی شالِ عزا چاہتا ہوں
مجھے وحشتِ قبر چھو کر نہ گزرے
میں خیر الورٰی ﷺ کی عطا چاہتا ہوں
سبھی عاصیوں میں دلِ حر کے جیسا
دلِ سِدْویؔ حق آشنا چاہتا ہوں

0
38