| جتنےسلام، نوحے قصیدے رقم کئے |
| سب ہدیہ بارگاہِ امام امم کئے |
| خوشیاں ملیں تو شکر فرشِ عزا بچھا |
| عزت ملی تو اور بھی سر ہم نے خم کئے |
| جب گردشِ زمانہ ستانے لگی ہمیں |
| سارے معاملات سپردِ علم کئے |
| دردِ دلِ فراق کے مرہم کے واسطے |
| اپنے تمام غم غمِ سرور میں ضم کئے |
| جتنے دئے خدا نے نبی، رہبر و امام |
| اس کے سوا بنائے نہ اس میں سے کم کئے |
معلومات