| مصرعہِ طرح: آنکھوں سے اشکِ غم کا رشتہ نیا نہیں ہے |
| زہراؐ کے جو عدو کو کہتا برا نہیں ہے |
| کوئی ہو اس سے میرا کچھ واسطہ نہیں ہے |
| الفت میں پنجتن کی دنیا سے اُٹھنے والا |
| مر تو گیا بظاہر لیکن مرا نہیں ہے |
| کہتا ہے یہ نصیری اپنا خدا علیؑ کو |
| لیکن مری نظر میں بندا برا نہیں ہے |
| آدمؑ سے تابہ خاتمؐ سب نے کیا ہے گریہ |
| آنکھوں سے اشکِ غم کا رشتہ نیا نہیں ہے |
| سن اے ظہیر رضویؔ تو ہے غلامِ سرور |
| دنیا میں کوئی منصب اس سے بڑا نہیں ہے |
معلومات