| ہم اگر ڈیٹ پر بھی جائیں گے |
| لوگ شادی شدہ ہی سمجھیں گے |
| آؤ! مل کر گزاریں کوئی شام |
| اپنے بچوں کے نام سوچیں گے |
| تم ملے تو سلام سے پہلے |
| ہم نگاہوں سے تم کو چومیں گے |
| جاب گر چاہیے تو جینز پہن |
| باس فائل کو تھوڑی دیکھیں گے |
| صرف اس شرط پر ملیں گے ہم |
| آپ میری پسند پہنیں گے |
| ترے ہاتھوں سے مس اگر ہو جائیں |
| یہ مرے ہاتھ کتنا مہکیں گے |
| وار لب سے لبوں پہ کرتے رہو |
| اپنا وعدہ ہے سارے سہہ لیں گے |
| لمس تم پر خمار کرتا ہے |
| اور ہم اس کا فائدہ لیں گے |
| لطف لیں گے قمر وہ قربت کا |
| اوپری دل سے ہم کو روکیں گے |
معلومات