| لاگو کرو نصاب محمد کے نام سے |
| "آئے گا انقلاب محمد کے نام سے" |
| خوشبو کے ڈھیر لگ گئے ہیں شش جہات میں |
| میں نے کیا خطاب محمد کے نام سے |
| اِقرأ سبق سے آگے قلم کا معاملہ |
| نازل ہوئی کتاب محمد کے نام سے |
| دن رات نور کرتے ہیں تقسیم دہر میں |
| خورشید و مہتاب محمد کے نام سے |
| نسبتِ نبی سے اللہ سے سوال کیا کر |
| دیتا ہے وہ جواب محمد کے نام سے |
| شائع کروں میں افری یہ ہے دل کی آرزو |
| شعروں کا انتخاب محمد کے نام سے |
معلومات