| بند آنکھوں نے دیکھا، خواب آیا |
| کیوں نہ کہئے کہ بِالْغیاب آیا |
| روح بندے کی رازِ قدرت ہے |
| "سب سوالوں کا اک جواب آیا" |
| شكلِ قرآن، حق کی جانب سے |
| کسبِ روحانی کا نصاب آیا |
| عشقِ حق جس کے دل میں آ بیٹھا |
| روح میں اس کی انقلاب آیا |
| تجھ کو سمجھے گا وہ ذکیؔ، جس کو |
| تیری باتوں پہ استعجاب آیا |
معلومات