| دل میں میرے سجے محمد ہیں |
| فکر میں بھی بسے محمد ہیں |
| شبِ اسری خدا سے ملنے کو |
| لامکاں کو چلے محمد ہیں |
| کیوں نہ نازاں ہوں اپنی قسمت پر |
| فضلِ رب ہے ملے محمد ہیں |
| شاہی حاصل ہے دو جہانوں کی |
| سادگی سے رہے محمد ہیں |
| جن کے خاطر سجے ہیں ارض و سماں |
| وہ مرے اور ترے محمد ہیں |
| ہم کو اس جال سے نکالیں اب |
| ہم گنہ میں پھنسے محمد ہیں |
| نار میں جاتے جاتے خلد ملی |
| حشر میں یوں بچے محمد ہیں |
| نفسا نفسی کا وقت ہے محشر |
| ہر کوئی یہ کہے محمد ہیں |
| ان کی خوشبو ہے خاکی عالم میں |
| خوشبو ؤں میں رچے محمد ہیں |
معلومات