میری نِسبت مَدینے کے سُلطانؐ سے
اُنؐ کے صَدقے مُحبت ہے رَحمان سے
مَحوِ حَیرت ہیں قُدسی کہ معراج شَب
وہؐ رَوانہ ہوئے ہیں شَبستان سے
اُنؐ کے اَصحاب سارے سِتارے ہوئے
مُعجزہ یہ ہُوا نُورِ فَیضان سے
دینِ اَجداد دینِ بَراہیمؑ تھا
نَسب اُنؐ کا مُسَلَّم ہے عَدنان سے
جِن کو چاہت ہے دیکھیں وہ رُوئے نَبیؐ
رُوئے تاباں کو دیکھیں وہ قُرآن سے
جِس کو جو کُچھ مِلا، اُن کے دَر سے مِلا
عِشق مُجھ کو مِلا، دَستِ اِحسان سے
اَپنے دَر کی فَقیری نوازیں مُجھے
"یہ ہَمارا ہے" کَہہ دیں یہ دَربان سے

0
2