| ہاں! رو برو بے حجاب دینا |
| وہ چاند دیں آفتاب دینا |
| ہمارے مقروض ہیں ابھی وہ |
| ہے آنسوؤں کا حساب دینا |
| کریں اگر وہ دروغ گوئی |
| تَو سامنے رکھ کتاب دینا |
| ہیں دوہرے گرچہ ان کے معیار |
| زیادہ تم از نصاب دینا |
| جواب ہوتے سوالوں میں ہیں |
| مِؔہر جواب الجواب دینا |
| ------٭٭٭------ |
معلومات