خود بہ خود تو حال بدلے گا نہیں
اور مَنّ و سلویٰ اُترے گا نہیں
مُنجمد ہے جو یہ ظلمت کا پہاڑ
بددعاوں سے یہ پگھلے گا نہیں
کچھ ذرا سی گرمئ حسرت تو ہو
ورنہ دل میں لہو دوڑے گا نہیں

0
17