| وفا کے نام پر سجتا کبھی دیکھا سنا تم نے |
| مرے جیسا بھی ہے گویا کبھی دیکھا سنا تم نے |
| بنے ہوئے ہیں تیرے اب کسی کے ہم نہیں ہوں گے |
| کھلے ہوں پھول دوبارہ کبھی دیکھا سنا تم نے |
| چلو ہم تو برے ہیں مان لیتے ہیں مگر کوئی |
| زمانے نے جسے بخشا کبھی دیکھا سنا تم نے |
| محبت دی جئے مجھ کو محبت آخری حل ہے |
| کہ نفرت سے کوئی سدھرا کبھی دیکھا سنا تم نے |
| تجھے کیوں اس کی اتنی فکر ہے حازم جسے دنیا |
| کہے ''اس چاند سے پیارا" کبھی دیکھا سنا تم نے |
| ریاض حازم |
معلومات