| آسماں جوں بر زمیں رکّھا گیا |
| ایسے وہ ہستی په میری چھا گیا |
| ہوبہو وہ روح کی تصویر ہے |
| "جی میں یہ کس کا تصور آگیا" |
| جب تصور میں خودی، بے خود ہوئی |
| خود میں اس کو خود بخود دیکھا گیا |
| میں ہوں پہلا اور وہ ہے دوسرا |
| دوسرا جب آ گیا پہلا گیا |
| حور کے بننے کا یہ بھی رمز ہے |
| روح کو الٹا ذکیؔ لکّھا گیا |
معلومات