| ہر شخص جانتا ہے کتنا ہے درد مجھ میں |
| اس شخص کے علاوہ جس کا ہے درد مجھ میں |
| تسکینِ درد سے تم شاید نہیں ہو واقف |
| چاہو تو قرض لے لو اگتا ہے درد مجھ میں |
| فہرستِ دردِ دل میں اک درد یہ بھی ہے کہ |
| اتنے نہیں ہیں آنسو جتنا ہے درد مجھ میں |
| میری ادا پہ خود میں حیرت زدہ ہوں کتنا |
| رو پر تو ہے ہنسی پر روتا ہے درد مجھ میں |
| تم ہی بتاؤ راہی یہ کیسا رابطہ ہے |
| لگتی ہے چوٹ انکو، ہوتا ہے درد مجھ میں |
معلومات