| کیوں کروں غم کی میں پھر اشاعتیں اپنی |
| آ چکی ہیں راس یہ اذیتیں اپنی |
| کب کہا میں نے کہ گلہ ہے مجھے کوئی |
| پاس رکھیے آپ یہ وضاحتیں اپنی |
| کرنا یہ کوشش کہ رستے میں نا ملیں ہم |
| کچھ ہیں بہت بے وفا روایتیں اپنی |
| درد سا اک اٹھا میرے دل میں ہمیشہ |
| آئینے میں جب دکھی شباہتیں اپنی |
| زندگی میں ہر غلط میں موڑ لے بیٹھا |
| لے کے کہاں جاؤں میں ندامتیں اپنی |
| میں ترے وعدوں ہی پر تو زندہ تھا اب تک |
| دیکھو پرانی ذرا عبارتیں اپنی |
| پھول نکلتے تھے وہ کتابوں سے اپنی |
| خوب ہوا کرتی تھی محبتیں اپنی |
| دیکھتا تھا میں تجھے جی بھر کے سو دفعہ |
| یاد ہیں مجھ کو وہ سب جسارتیں اپنی |
معلومات