تمہاری آنکھوں میں
محبت کی روشنی ایسی ہے
کہ میں ہر بار
خود کو کھو دیتی ہوں
اور پھر تم میں
دوبارہ خود کو پاتی ہوں
تمہاریا لمس
میرے دل کو چھو لیتا ہے
جیسے ہر خواہش
تمہاری آنکھوں کے عکس میں
پوری ہو جاتی ہو
میں اپنا آپ بھول جاتی ہوں
اور تمہارے خوابوں میں
دوبارہ جنم لیتی ہوں
تمہاری آنکھیں
میرے لیے ایک جہان ہیں
جہاں ہر پل
محبت کی کہانی لکھی جاتی ہے
اور میں اس کہانی کا
اک خاموش کردار بن جاتی ہوں
جو تم میں کھو کر
اپنی پہچان پا لیتی ہوں
تمہاری آنکھوں میں
وہ روشنی ہے
جس میں میں بار بار گم ہوتی ہوں
اور ہر بار
ایک نئی زندگی پاتی ہوں
تمہارے روشنی میں
اپنے دل کی گہرائیاں دیکھتی ہوں۔
ازسیدہ افشین ذیشان
سازِ

0
3