علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون
تقوی سے دل مزین، کردار ہے مطہر
ہر قول و فعل جن کا، سنت سے ہے معطر
اخلاص کے سمندر، ہیں پیارے مفتی ہارون
علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون
ہر لفظ میں نمایاں ، ہے علم کا خزانہ
ہر کوئی فیض پایا، انداز ہے سُہانہ
علم و ادب کے مظہر، ہیں پیارے مفتی ہارون
علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون
لہجہ میں ہے حلاوت، باتوں میں ہے صداقت
چہرے پہ ہے بشاشت، اور دل میں ہے امانت
اخلاق کے وہ گوہر، ہیں پیارے مفتی ہارون
علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون
تفسیر کے حقائق، اور فقْہْ کے دقائق
آسان کر دکھایا، علمی سبھی حدائق
علموں کے ایسے مصدر، ہیں پیارے مفتی ہارون
علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون
درسِ حدیث ایسا، جیسا کہ گل کھلے ہیں
ہر لفظِ مصطفٰی سے، دل کے دِیا جلے ہیں
عشقِ نبی کے محور، ہیں پیارے مفتی ہارون
علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون
مشکل عبارتوں کا، آسان حل بتایا
شفاف درس ایسا، ہر دل میں جو سمایا
طرزِ سخن کے جوہر، ہیں پیارے مفتی ہارون
علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون
جن پر ہے مدرسہ اسلامیہ وقف کو ناز
استاد کم ہی ہیں ایسے باکمال ممتاز
مُصلِح تیرے منور، ہیں پیارے مفتی ہارون
علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون
اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون

0
17