ردیف لائیے تو چاہیئے وفا کرنا
سخن سرائی میں فن ہے اسے وفا کرنا
تخیلات کے سب زاویوں کو تفصیلاً
پرو کے لفظوں میں سمجھائیے وفا کرنا
یہ شاعری ہے کوئی لفظی ہیر پھیر نہیں
کلام سیکھتے ہیں آئیے وفا کرنا
لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں
جفا شعار سے کیا مانگئے وفا کرنا
وہ دوست ہو کہ عدو شاملِ دعا ٹھہرے
گداز دل کو نہ سکھلائیے وفا کرنا
جسے سکھائی ہے آغوش میں وفا ماں نے
اسی سے کہتے ہیں بہروپئے وفا کرنا
طویل عمر بھلا چاہئیے کسے سِدْویؔ
ملی ہے جتنی اسے سیکھئے وفا کرنا

0
77