یہ جو شہرِ ظُلمت کا حال ہے |
میری خامشی کا وبال ہے |
اتنے بھی نہیں بے قصور ہم |
کچھ تو ہے جو آیا زوال ہے |
بھیڑیوں کو لڑوا کے شیر سے |
چُھپ کے کتوں نے کیا قتال ہے |
اب کے پُرفتن دورِ حبس میں |
سانس لینا بھی تو کمال ہے |
ایک دن تو دم توڑے گی قضا |
جس کے ڈر سے جینا محال ہے |
معلومات