تم نہیں تھے وہ
جسے میں چاہتا تھا
وہ مری خوش فہمی تھی
میرے گماں کا حسن تھا
میرے تصور کی وہ رفعت تھی
وہ تو میرے خیالوں کی دمک تھی
میرے خوابوں کی مہک تھی
تم نہیں تھی وہ
جسے میں چاہتا تھا
وہ مری ہی نظروں کی رنگینی تھی
میری نگہ کی دلکشی تھی
وہ مری ہی دلبری تھی
وہ مری ہی دھڑکنوں کے تھے کریشمے
وہ تو میرے ہی جنوں کے تھے معجزے
تم نہیں تھے وہ
جسے میں چاہتا تھا

0
8