جو نظر نظر میں نواز دے مجھے اس نظر کی تلاش ہے |
وہ دعا جو دل میں اثر کرے مجھے اس اثر کی تلاش ہے |
مجھے ایسی راہ وفا ملے جو قریب کر دے رسول کے |
مری زندگی ہو بسر وہیں مجھے اس سفر کی تلاش ہے |
مرا باطن اتنا نکھار دے مرے لب پہ ذکر حبیب ہو |
مرا لمحہ لمحہ سنوار دے اسی ہمسفر کی تلاش ہے |
مرے دل میں نور جو ڈال دے مجھے اچھے اچھے خیال دے |
جو علم کی دے مجھے روشنی مجھے اس بشر کی تلاش ہے |
غمِ مال و زر نہ رہے کوئی مرا دین و دنیا بچا رہے |
جو یگا نہ کر دے عتیق کو مجھے اس ہنر کی تلاش ہے |
معلومات