| محمدؐ ہیں آقا خَلائق غُلامی |
| غُلاموں میں شامل ملائک تَمامی |
| وہ خَتمِ رُسُل ہیں اِمامِ گَرامی |
| وہ "مَازَاغ" والے وہ سِدرہ قیامی |
| خُدا نے ہے بخشی وہ شانِ دَوامی |
| کہ خُود بھیجتا ہے دُرودِ مُدامی |
| صفاتِ خُدا کا خلاصہ محمدؐ |
| زُبانِ خُدا ہیں رَسولِ تِہامی |
| اَدائے مُحب اور محبوب دیکھو |
| خُدا ہے کلامی محمدؐ پیامی |
| جہاں تک رسائی نہیں انبیاء کی |
| مَعَ اللہ مَعَ اللہ محمدؐ مقامی |
| محمدؐ ہیں معصوم عیب و بلا سے |
| نہیں کوئی پستی نہیں کوئی خامی |
| محمدؐ ہیں اصحابؓ کے بیچ ایسے |
| ستاروں میں جیسے ہو ماہِ تمامی |
| فخر سے ہیں کہتے غُلامان سارے |
| کہ ہم عاصیوں کے محمدؐ ہیں حامی |
| بَروزِ قیامت خُدا یہ کہے گا |
| بنامِ محمدؐ شفاعت ہے عامی |
| پیا جامِ عشقِ محمدؐ ہے جس نے |
| ہُوا ہے وہ حافظؒ ہُوا ہے وہ جامیؒ |
| سبھی ہیں فقیرِ دیارِ محمدؐ |
| قلندر ہو کوئی یا چشتی نظامی |
| مَیں خواجہؒ کی سنگت میں دیکھوں مدینہ |
| ہو مقبول واں پر ہماری سلامی |
| محمدؐ کے صدقے دکھاؤ محمدؐ |
| خدایا کرم بَر غُلامِ مُلامی |
معلومات