| سر ہلاتے ہوئے مسکراتے ہوئے |
| آتے جاتے ہوئے |
| تم بھی انجان ہو ہم بھی انجان ہیں |
| یوں ستاتے ہوئے دل دکھاتے ہوئے |
| ظلم ڈھاتے ہوئے |
| تم بھی انجان ہو ہم بھی انجان ہیں |
| زیست ہے گفتگو بولنا چاہیے |
| دیکھنا چاہیے سوچنا چاہیے |
| بیٹھنا چاہیے یہ بتاتے ہوئے |
| یہ سکھاتے ہوئے یہ بھلاتے ہوئے |
| تم بھی انجان ہو ہم بھی انجان ہیں |
| نیند میں سر بسر خواب میں در بدر |
| عرش کی فکر میں فرش سے بے خبر |
| ایک انجان در کھٹکھٹاتے ہوئے |
| صدا لگاتے ہوئے کچھ نہ پاتے ہوئے |
| تم بھی انجان ہو ہم بھی انجان ہیں |
معلومات