| سوگواروں کی بات سنتا جا |
| دل فگاروں کی بات سنتا جا |
| جَھیل جاتے ہیں کیسے دریا کو |
| دو کناروں کی بات سنتا جا |
| دیکھ آئے ہیں بام پر ملنے |
| چاند تاروں کی بات سنتا جا |
| کس طرح آب کی صیانت کی |
| ریگزاروں کی بات سنتا جا |
| برت ہم سے نہ بے رُخی شائم |
| خواستگاروں کی بات سنتا جا |
| شائم |
معلومات