| فخرِ آدم جانِ عیسیٰ آپ ہیں |
| رب ہی جانے اور کیا کیا آپ ہیں |
| حاصلِ ایمان اور مقصودِ کن |
| شانِ لولاکی کو زیبا آپ ہیں |
| روزِ محشر کا مجھے ہو خوف کیوں |
| میری بخشش کا وسیلہ آپ ہیں |
| چشمِ رحمت کی ہو مجھ پہ بھی نظر |
| میرا ملجا میرا ماوا آپ ہیں |
| عاشقوں کا دین و ایماں جان و دل |
| اور اُن کا قبلہ کعبہ آپ ہیں |
| نیّرِ بزمِ رسالت ہو تم ہی |
| یعنی سب نبیوں کے دولہا آپ ہیں |
| آپ ہیں روحِ روانِ عالمیں |
| باالیقیں موجود و زندہ آپ ہیں |
| آپ ہی کی شان میں ہے والضحیٰ |
| صاحبِ یاسین و طٰہٰ آپ ہیں |
| جب پڑھا قرآں تو یہ آیا سمجھ |
| رب کے محبوبِ یگانہ آپ ہیں |
| صدقے میں حسنین کے رکھنا بھرم |
| عاصیوں کا بس سہارا آپ ہیں |
| حاصلِ ایمان مقصودِ *اثر* |
| جانِ جاں جانِ تمنّا آپ ہیں |
معلومات