| عاشقوں کی ہے سدا، عشق ہے قربِ خدا |
| سچ کہا جس نے کہا، عشق ہے قربِ خدا |
| انبیا کی جان ہے، اولیا کی شان ہے |
| عشق ہے نورِ خدا، عشق ہے قربِ خدا |
| عشق ہے خود میں مگن، عشق میں حق سے ملن |
| غیر ہوئے ماسوا، عشق ہے قربِ خدا |
| عشق نے توڑی انا، عشق ہے کامل فنا |
| عشق ہے اصلِ بقا، عشق ہے قربِ خدا |
| حق کی یہ پہچان ہے، عشق ہی عرفان ہے |
| عشقِ ہے علمِ ہُدیٰ، عشق ہے قربِ خدا |
| عشق کا ہے معجزہ بندہ ہو گا حق نما |
| سیدھا ہے یہ راستہ، عشق ہے قربِ خدا |
| اے ذکیؔ پیرِ ہُدیٰ، سے نبیِ مصطفیٰ |
| عشق کا ہے سلسلہ، عشق ہے قربِ خدا |
معلومات