نام غوثِ پاک کا لیتے ہی ہمّت آگئی
میں بہت کمزور تھا بازو میں طاقت آگئی
اک نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتا ہے سب
آپ نے جس پر نظر ڈالی لیاقت آگئی
آپ کو جب دیکھنے کی آرزو ہو مجھ کو بھی
میری آنکھوں میں شہِ جیلاں کی صورت آگئی
آپ کے دشمن سے رب کو بھی عداوت ہے حضور
دل یہ عاشق جب ہوا حصے میں جنت آگئی
آپ کے قدموں پہ سر اپنا رکھا ہے اعتباؔر
اس کے قدموں میں جہاں کی ساری دولت آگئی

0
1